ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

الیکشن 2024 پاکستان : موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں من و امان کی مخدوش صورتحال باعث 3روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں 3روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ، محکمہ داخلہ بلوچستان نے بتایا کہ امن و امان کی مخدوش صورتحال کےباعث دفعہ 144 نافذ کی گئی۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری اور ہر قسم کےاسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی ہوگی۔

- Advertisement -

یاد رہے بلوچستان میں دھماکوں کا سلسلہ تیسرے روز جاری رہا، جمعہ کو مختلف علاقوں میں بارودی سرنگ اور بموں کے نو دھماکے ہوئے، جس میں سات افراد زخمی ہوئے جبکہ دوبم ناکارہ بنا دیئے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں