اشتہار

کراچی میں فائرنگ سے سکیورٹی ادارے کا اہلکار جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے جوہر موڑ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سکیورٹی ادارے کا اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت خالد حسین کے نام سے ہوئی ہے جسے موٹر سائیکل سوار ملزمان نے دو گولیاں ماری ہیں۔

پولیس کے مطابق مقتول خالد حسین کا تعلق سرکاری ادارے سے تھا، واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا نہیں ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب گلشن معمار میں دوران ڈکیتی واردات کے بعد فائرنگ میں 3 شہری زخمی ہوگئے۔ تین ڈکیت فائرنگ کرتے موقع سے فرار ہوگئے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی شناخت انس، عثمان اور اسلم کے نام سے ہوئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں