تازہ ترین

اسرائیل کا ایران کے شہر اصفہان پر میزائل حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

‘دنیا کوخوشحالی اور امن کی ضرورت ہے’

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ ہمیں محاذ آرائی کےبجائے رابطوں پر توجہ دینی ہوگی کیونکہ اس وقت دنیا کو خوشحالی اور امن کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سیکیورٹی ڈائیلاگ دو ہزار بائیس کے دوسرے روز خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گلوبلائزیشن نےدنیا کو متحد کردیا ہے، دنیا جیوپالیٹکس سےجیو اکنامکس کی طرف منتقل ہورہی ہے، پاکستان امن اور استحکام چاہتاہے کیونکہ پاکستان ترقی اورامن کا شراکت دارہے۔

شاہ محمودقریشی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ بھارت کا سپر سانک میزائل پاکستان میں گرنا تشویشناک عمل ہے، پاکستان چاہتا ہے کہ بھارت حقائق سے آگاہ کرے۔

یہ بھی پڑھیں: اگر بھارت مذاکرات کیلئے تیار ہے تو پاکستان بھی تیار ہے، آرمی چیف

وزیر خارجہ نے سیکیورٹی ڈائیلاگ سے خطاب میں افغانستان کی صورت حال کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کی افغانستان میں ایک نظام حکومت چلائے، ہم تجارت اور رابطوں کے ذریعےافغانستان میں امن لاناچاہتے ہیں، عالمی برادری افغانستان سےتعلقات بڑھا کر امن قائم کراسکتی ہے۔

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ہم چاہتےہیں کہ یوکرین کا مسئلہ مذاکرت سےحل ہو، معاملے پر چین کے وزیرخارجہ سے گفتگو ہوئی۔

Comments

- Advertisement -