بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

سرحد پر سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، افغانستان سے غیرملکی اسلحے کی بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے غیر ملکی اسلحے کی بڑی کھیپ پاکستان میں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

سیکیورٹی ذرائع نے پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے غیر ملکی اسلحے کی بڑی کھیپ پاکستان میں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 8 جنوری 2025 کو پاک افغان سرحد سے متصل غلام خان بارڈر ٹرمینل پر اسلحہ بردار ٹرک قبضے میں لیا تھا جس سے جدید ساخت کا غیر ملکی اسلحہ اور میگزین برآمد کر لیے گئے۔

- Advertisement -

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 26ایم 16 رائفلیں، ایم16 اور ایم 4 رائفلز کے 292 میگزین شامل ہیں، برآمد اسلحہ کیساتھ 10 ہزار سے زائد گولیاں بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ لائٹ مشین گن کی 744گولیاں اور بڑی تعداد میں لنکرز بھی برآمد کر لیے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمد کیا گیا اسلحہ ٹرک میں ڈرائیور کیبن میں خفیہ طور پر چھپایا گیا تھا، افغان ٹرک میں پوشیدہ کمپارٹمنٹس، سامان کی پیکنگ افغانستان میں ہوئی، برآمد ہتھیار،گولہ بارود پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال ہونا تھا۔

ذرائع کے مطابق اس سے پہلے بھی فتنہ الخوارج کے خارجیوں سے غیر ملکی اسلحہ برآمد ہوا، غیر ملکی اسلحہ افغان سرزمین کے پاکستان کیخلاف استعمال ہونے کا ثبوت ہے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں