تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں بڑی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع آوران میں کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، اس دوران دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 3 شر پسند مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لی گئیں، دہشتگرد تربت، آوران اور گردونواح میں کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج بلوچستان میں امن کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش ناکام بنانے کیلیے پرعزم ہے۔

دو روز قبل سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع چمن کے علاقے بوغرہ روڈ پر محکمہ انسداد دہشتگردی کے ساتھ مل کر آپریشن کیا تھا۔

دہشتگرد فورسز کے آنے کا علم ہوتے ہی موقع سے فرار ہوگئے تھے تاہم فورسز نے اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کیا تھا جن میں راکٹ، دیسی ساختہ بم اور دیگر سامان بھی شامل تھے۔

Comments

- Advertisement -