راولپنڈی: ملک دشمن عناصر کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آواران میں ایف سی کے جوانوں نے دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کی، اس دوران دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کا ایف سی نے بھرپور جواب دیا، فائرنگ کے تبادلےمیں چار دہشت گردہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آواران میں ایف سی کی کارروائی میں 4 ‘دہشت گرد’ ہلاک
واضح رہے کہ گذشتہ ماہ کی چھبیس تاریخ کو ا دہشتگردوں نے بلوچستان کےعلاقے مچھ میں فورس زکی چیک پوسٹ پرحملہ کیا تو ایف سی بلوچستان کےجوانوں نے فوری جوابی کارروائی کی، فائرنگ کےتبادلےمیں سپاہی عرفان شہید اور 2 جوان زخمی ہوئے تھے۔
اس سے قبل 24 ستمبر کو بلوچستان میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران 6 دہشت گرد مارے گئے تھے جبکہ 14اگست کو بلوچستان کے ضلع لورالائی میں دہشت گروں کی جانب سےایف سی کی گاڑی پر حملے کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک اور ایک جوان شہید ہوا تھا۔