ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک، ایک گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے 2دہشت گردوں کو ہلاک اور ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سجنا گروپ سے ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کےعلاقےنرگوسا میں آپریشن کیا ، اس دوران فائرنگ کےتبادلےمیں 2دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت عثمان علی اوروحید کے نام سے ہوئی، دہشت گردوں کاتعلق کالعدم ٹی ٹی پی سجناگروپ سےہے، دہشت گرد بارودی سرنگیں بنانے اور دہشتگردوں کی تربیت کے ماہرتھے۔

- Advertisement -

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق دہشت گرد عثمان کیپٹن عمرچیمہ،سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت میں ملوث تھا۔

یاد رہے اورکزئی کے علاقہ بلند خیل میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے چھ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا تھا اور ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق برآمد شدہ اسلحے میں 8 ہینڈ گرنیڈ، وردیاں، کلاشنکوف ودیگر سامان شامل تھا۔

اس سے قبل سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع آوران میں آپریشن کرتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو مار ڈالا تھا۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں