ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد مارے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردی کی موجودگی کی اطلاع پر ڈی آئی خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ہائی ویلیو ٹارگٹ 2 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں میں اشرف شیخ اور برہان اللہ شامل ہیں۔

- Advertisement -

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیے گئے، ہلاک دہشت گرد معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کی مبینہ موجودگی پر کلیئرنس آپریشن جاری ہے، علاقہ مکینوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں