جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

باجوڑ‌ اور شمالی وزیرستان میں‌ سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختون خواہ کے ضلع باجوڑ  اور شمالی وزیرستان میں کارروائیاں کر کے بدنام زمانہ دہشت گرد سمیت تین کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔

دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز اہلکاروں کے پہنچتے ہی اُن پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس پر سیکیورٹی فورسز نے بھی جوابی فائرنگ کی جس میں بدنام زمانہ دہشت گرد کمانڈر غفور عرف جلیل مارا گیا۔

- Advertisement -

آئی ایس پی آر کے مطابق غفور عرف جلیل کا شمار مولوی فقیر محمد کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے، جس نے کئی دہشت گرد کارروائیوں کا اعتراف بھی کیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا کمانڈر دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں ملوث تھا۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کےتبادلےمیں ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دہشت گرد کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا جبکہ اُس کے فرار ہونے والے ساتھیوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کےعلاقےبویامیں کلیئرنس آپریشن کیا، جس کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد محمدخیل گاؤں سےویز داسرکی طرف جاتے ہوئے دیکھے گئے تھے،جس پر سیکیورٹی فورسز نے اُن کا پیچھا کر کے گرفتار کرنے کی کوشش کی مگر وہ فائرنگ کےتبادلے میں مارے گئے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں