بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

سکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کولاچی میں آپریشن کے دوران دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

پاک فوج کے شعبی تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کولاچی میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے، مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت فضل رحمان کے نام سے ہوئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں ہتھیار اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں، برآمد اسلحے میں مشین گنز، دستی بم اور مختلف بورکی گولیاں شامل ہیں۔

- Advertisement -

ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں اور ٹارگٹ کلنگ میں لوث تھے۔ مارے گئے دہشت گرد اغوا برائے تاوان میں بھی ملوث تھے۔

اس سے قبل سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 10 دہشت گرد مارے گئے۔ مارے جانے والوں میں اہم کمانڈر ماسٹر آصف عرف مکیش شامل، ہے، ہلاک دہشت گرد تربت اور پسنی کے حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تھے۔

آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں ہتھیار اور گولیاں برآمد ہوئیں، ہتھیار سکیورٹی فورسز پر حملوں میں استعمال ہونے تھے۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہیں گے، بلوچستان میں امن و ترقی کا عمل سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں