منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

  شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 6 دہشت گرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : سیکیورٹی فورسز کے  شمالی وزیرستان دتہ خیل میں  آپریشن کے دوران 6 دہشت گرد مارے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)  کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان دتہ خیل میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن کےدوران 6 دہشت گردمارےگئے جبکہ اسلحہ اورگولیاں برآمد کرلیں گئیں ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ  مارےگئےدہشت گرد سیکیورٹی فورسزاورشہریوں پرحملوں میں ملوث تھے۔

مقامی لوگوں نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کا عزم کیا۔

یاد رہے گذشتہ ہفتے  سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن کے دوران دہشتگرد کو ہلاک کر دیا تھا۔

اس سے قبل 3 فروری کو شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں سکیورٹی فورسز نے دو دہشتگرد ہلاک کو کیا تھا جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولا بارود برآمد ہوا تھا۔ ہلاک دہشتگرد فورسز کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں