تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

نوشکی میں فورسز نے 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا

راولپنڈی: بلوچستان کے ضلع نوشکی کے قریب سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے نوشکی کے قریب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے فورسز کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی اور فرار ہونے کی کوشش کی تاہم فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ندیم اور شہزاد ہلاک ہوگئے۔

مزید پڑھیں: شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک

دہشت گرد خاران میں سکیورٹی فورسز پر حملوں اور آئی ای ڈی دھماکے میں ملوث تھے۔ آپریشن کے دوران ہتھیار اور گولیاں بھی برآمد کرلی گئیں۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں امن و استحکام کو تباہ کرنے کی ہر کوشش ناکام بنا دیں گے۔

خیال رہے کہ رواں سال فروری میں دہشت گردوں نے رات کے اوقات میں نوشکی اور پنجگور میں سکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر حملے کیے تھے۔ فورسز نے دونوں جگہ کلیئرنس آپریشنز کر کے کم از کم 20 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -