راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز کے تیراہ میں آپریشن کے دوران رنگ لیڈر عابد اللہ تراب سمیت 5 خوارج ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی پر خیبر کے علاقے تیراہ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا اس دوران رنگ لیڈر عابد اللہ تراب سمیت 5 خوارج مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ آپریشن کے دوران ایک خوارج گرفتار ہوا جبکہ اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔
- Advertisement -
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک خوارج دہشت گردی سمیت شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، علاقے میں خوارج کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔