تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اہم دہشتگرد کمانڈر احسان 3 ساتھیوں سمیت ہلاک

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی نے گھڑیوم کے قریب اہم کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث کمانڈر احسان سنڑے کو ساتھیوں سمیت ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے علاقے گھڑیوم میں خفیہ اطلاعات پر اہم اور بڑا آپریشن کرتے ہوئے ہائی ویلیو ٹارگٹ دہشتگرد ہلاک کردیا۔

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل افتخار بابر کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والا دہشتگرد احسان سنڑے بہت سی دہشتگردانہ کارروائیوں کا مسٹر مائنڈ تھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشت گرد کمانڈر لیفٹیننٹ ناصر شہید اور کیپٹن صبیح شہید پر حملوں کی پلاننگ اور کارروائی میں براہ راست ملوث تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد کمانڈ احسان اللہ سنڑے علاقہ مکینوں کی ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں سی ٹی ڈی پولیس کو بھی مطلوب تھا۔

خیال رہے کہ شمالی وزیرستان میں شگاتانشپہ روڈ پر بارودی سرنگ دھماکے میں لیفٹیننٹ ناصر شہید ہوئے تھے، 23 سالہ لیفٹیننٹ شہید مظفرآباد کے رہائشی تھے۔

شہید نائیک محمد عمران فیصل آباد اور سپاہی عثمان اختر راولپنڈی کے رہائشی تھے، بارودی سرنگ دھماکے میں 4 جوان زخمی بھی ہوئے تھے۔

Comments

- Advertisement -