اشتہار

سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کیلئے متحرک، 3 ماہ کے دوران 142 دہشت گرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کیلئے متحرک ہیں ، تین ماہ کے دوران 6 ہزار 921 آپریشنز میں 142 دہشت گرد ہلاک کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی ملک بھر میں دہشتگرد ی کے خاتمے کیلئے کارروائیاں جاری ہے۔

حالیہ بڑھتی دہشت گردی کے خلاف سیکورٹی فورسز نے بے شمار آپریشنز کئے ، 3ماہ میں نا صرف دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو گرفتار کیا بلکہ متعدد حملے ناکام بنائے۔

- Advertisement -

سیکورٹی فورسز نے مجموعی طور پر 6 ہزار 921 آپریشنز کے دوران 142 دہشت گردوں کو ہلاک اور 1 ہزار 007 کو گرفتار کیا۔

خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 960 آپریشنز اور 1ہزار 516 ایریا ڈومینیشن آپریشن ، 301 انٹیلی جنس بیسڈآپریشنزاور 143ایریا سینیٹائزیشن کیے گئے، آپریشنز کے دوران 98 دہشت گردوں کو ہلاک اور 540کو گرفتار کیا گیا۔

بلوچستان میں 3 ہزار 414 آپریشنز،2 ہزار 980 ایریا ڈومینیشن آپریشن ، 67 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز،367 ایریا سینیٹائزیشن آپریشن کیے گئے۔

بلوچستان میں 3 ماہ کے دوران 40 دہشت گردوں کو ہلاک اور 112 کو گرفتار کیا گیا۔

سیکورٹی فورسز نے سندھ میں752انٹیلی جنس بیسڈآپریشنز میں 3دہشت گردوں کوہلاک اور 344کو گرفتارکیاگیا جبکہ پنجاب میں165انٹیلی جنس بیسڈآپریشنزمیں ایک دہشت گرد کو ہلاک کیا اور 11کوگرفتار کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں