جمعہ, دسمبر 20, 2024
اشتہار

ٹانک میں فورسز کا آپریشن، فتنہ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ساتھیوں سمیت ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلوب دہشتگرد کو ہلاک کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ 17 اور 18 دسمبر کی درمیانی شب ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کیا گیا اور 7 خوارج کو ہلاک کیا گیا، ان میں انتہائی مطلوب خارجی سرغنہ علی رحمان عرف طٰحہ سواتی بھی شامل ہے جو فتنہ الخوارج کے اہم سرغنہ مفتی فضل اللہ کا قریبی ساتھی تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان دہشتگردی کیخلاف 3 لاکھ سے زائد فوج تعینات کرنیوالا پہلا ملک ہے، امریکی اخبار

- Advertisement -

ہلاک خارجی علی رحمان نے 2010 میں کالعدم ٹی ٹی پی میں شمولیت اختیار کی تھی اور خوارج کی شوریٰ کا اہم سرغنہ تھا۔ وہ فتنہ الخوارج کے اہم سرغنہ قاری امجد عرف مفتی مزاحم کا ساتھی تھا۔

آپریشن میں خارجی نے گھر میں داخل ہو کر کمرے میں 2 بچوں کو یرغمال بنایا جبکہ فرار ہونے کیلیے خاتون کا لباس پہن لیا تھا۔ خارجی نے دونوں بچوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کی لیکن فورسز کی کامیاب حکمت عملی کے باعث دونوں بچوں کو بحفاظت بازیاب کیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اہلِ علاقہ نے بچوں کی بحفاظت بازیابی پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا، ہشتگردوں سے اسلحہ اور بارود سے بھری گاڑی بھی برآمد کیا گیا جو کسی بڑی دہشتگردی کیلیے استعمال کیا جانا تھا۔

واضح رہے کہ پہلے بھی فتنہ الخوارج کے اہم سرغنہ کامیاب آپریشنز میں مارے جا چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں