کراچی: صدرمملکت ممنون حسین کے سیکیورٹی گارڈز نے مبینہ طور پرایک آوارہ کتے کو گولی مار کرزخمی کردیا جسے جانوروں کا تحفظ کرنےوالے ادارے بچالیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس کے فیز پانچ میں واقع صدرمملکت کے گھر کی حفاظت پر مع مور گارڈز نے مبینہ طور پرایک آوارہ کتے پر پانچ گولیاں داغ دیں۔
بے زبان جانور پرفائرنگ کرنے والے اہلکاروں کا تعلق مبینہ طور پرسندھ پولیس کے سپیشل سیکیورٹی یونٹ سے ہے۔
Guards posted (SSU Police) at President of Pakistan's House at DHA Karachi shot this poor dog five times
Still alive pic.twitter.com/pyVTXHQPKZ— The Angry Lawyer🏌 ⛳ (@TheAngryLawyer3) May 11, 2016
اسی علاقے کے ایک شہری نے ٹویٹر پر زخمی کتے کی تصویریں جانوروں کا تحفظ کرنے والی تنظیم کے ساتھ شیئر کی اور اس کی مدد کی اپیل کی۔
مذکورہ تنظیم کی مشاورت سے زخمی کتے کو جو کہ نیم غشی کی حالت میں صدرِ مملکت کے گھر کے قریب رکھے ایک سیکیورٹی کنٹینر کے سائے میں پڑا تھا وہاں سے اٹھا کرآرمی کے ویٹرنری کلینک منتقل کیا گیا ۔
I am grateful to all those who helped spreading the word. The poor DOG has been rescuedhttps://t.co/2kgN7NLKSV pic.twitter.com/LwNQ4PJG5Z
— The Angry Lawyer🏌 ⛳ (@TheAngryLawyer3) May 12, 2016
بعد ازاں وقار احمد نامی شہری نے ٹویٹر پر مذکورہ تنظیم اور ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے زخمی کتے کی جان بچانے میں ان کی مدد کی۔
بے زبان جانوروں کے ساتھ سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے اس قسم کے ناروا سلوک سے سندھ پولیس کے سپیشل سیکیورٹی یونٹ کی تربیت اور ان کی ذہنی استعداد پرسوالیہ نشان پیدا ہوتا ہے۔
یاد رہے کہ چند دن قبل کراچی میں ہی ایک نجی کمپنی کے سیکیورٹی گارڈ نے نقاب پوش بچےسے خوفزدہ ہوکر اسے گولی مار کرقتل کردیا تھا۔
اس سے قبل سن 2011 کے اوائل میں اسلام آباد میں سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے گارڈ ممتاز قادری نے ان پر فائرنگ کرکے انہیں قتل کردیا تھا۔
اس قسم کے واقعات سے ظاہر ہوتا ہے امن و امان نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو اسلحے کے ذمہ دارانہ استعمال کی تربیت دینے کی ضرورت موجود ہے۔