تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

سعودی عرب : 5 سکیورٹی گارڈ اور10لاکھ ریال کی چوری، بھانڈا پھوٹ گیا

ریاض : سعودی پولیس نے دس لاکھ ریال کی چوری میں ملوث6ملزمان کو واردات کے کچھ ہی دیر بعد ڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیا، گرفتار شدگان میں سیکیورٹی گارڈ بھی شامل ہیں۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق خمیس مشیط میں اے ٹی ایم میں رقوم منتقل کرنے والے ادارے کے5 سیکیورٹی گارڈز نے دس  لاکھ ریال چوری کرنے کا ڈرامہ رچایا جو زیادہ دیر نہ چل سکا۔

سعودی پریس ایجنسی کا کہنا ہے کہ عسیر ریجن پولیس کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل زید الدباش نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا ہے کہ گرفتار شدگان کی کل تعداد 6 ہے جن میں سے5سیکیورٹی گارڈ ہیں۔

مذکورہ پانچوں افراد کے منصوبے کے مطابق اے ٹی ایم مشین کے اندر10 لاکھ ریال منتقل کرنے کے دوران چوری کا واقعہ ہونا تھا جس میں چور کا کردار ان کے ایک دوست کے ذمے تھا۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز شام 4 بج کر 50 منٹ پر پولیس کو واقعے کی اطلاع ملی، تفتیشی ٹیم نے واقعے کا جائزہ لینا شروع کیا تو بہت جلد ہی یہ انکشاف ہوگیا کہ یہ چوری کا واقعہ محض ڈرامے کے سوا کچھ نہیں۔

پولیس نے پانچوں سیکیورٹی اہلکاروں کو گرفتار کرلیا اور پوچھ گچھ کے بعد کچھ ہی دیر میں ان کے دوست ملزم کا پتہ لگالیا جو رقم چوری کرکے فرار ہوگیا تھا، مفرور شخص کو جدہ پولیس کے تعاون سے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ملزم سے چوری کی جانے والی پوری رقم بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -