تازہ ترین

چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر ممکنہ احتجاج، راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

راولپنڈی : چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر ممکنہ احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ، پی ٹی آئی کےممکنہ احتجاج کی صورت میں پولیس کو خصوصی احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ اڈیالہ جیل کے اندر اور باہر سیکیورٹی کوالرٹ کردیاگیا ہے اور راولپنڈی کی اہم شاہراؤں پرپولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

پولیس کےاعلٰی افسران نے ماتحت افسران کوصورتحال پرنظررکھنےکی ہدایت کردی ہے، پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتاری کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو ممکنہ طور پر اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا۔

یاد رہے توشہ خانہ کیس میں سزا کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

عدالت نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف کوتین سال قید کی سزا سنائی گئی تھی اور الیکشن ایکٹ کے تحت پانچ سال کیلئے نااہل قرار دیا تھا۔

اسلام آباد کی سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا چیئرمین پی ٹی آئی پر کرپٹ پریکٹس کا الزام ثابت ہوا الیکشن کمیشن میں جھوٹی تفصیلات جمع کرائیں اثاثے جان بوجھ کر چھپائے گئے ، توشہ خانہ تحائف سے متعلق غلط بیان دیا گیا چیئرمین پی ٹی آئی کی بددیانتی ثابت ہوگئی۔

اسلام آباد کی سیشن عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔

Comments

- Advertisement -