ملتان اسٹیڈیم میں پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کیلئے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ سیریز کے دوران 5 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔ ایس ایس پی آپریشنز کی قیادت میں اہلکار مختلف مقامات پر تعینات ہو گی۔
کرکٹ شائقین کے لیےفاطمہ جناح ٹاؤن میں پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے پارکنگ سے شائقین کو خصوصی شٹل بس سروس میں اسٹیڈیم تک لایا جائے گا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم کے اطراف اور دیگر مقامات پر سرچ آپریشنز بھی جاری ہیں۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 17 سے 21 جنوری اور دوسرا ٹیسٹ 25 سے 29 جنوری تک ملتان میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 2 ٹیسٹ میچوں کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقا کا دورہ کرنے والی 15 رکنی ٹیسٹ ٹیم میں 7 تبدیلیاں کی گئی ہیں، ابرار احمد، امام الحق اور محمد ہریرہ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
ٹیم میں شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، بابر اعظم، کامران غلام، خرم شہزاد، محمد رضوان، نعمان علی، اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔
اس کے علاوہ محمد علی کاشف علی اور روحیل نذیر بھی ٹیم میں شامل ہیں، اس کے علاوہ عامر جمال، محمد عباس، میر حمزہ اور نسیم شاہ کو آرام دیا گیا ہے۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ کے لیے پاکستانی اسکواڈ:
شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، ابرار احمد، بابر اعظم، امام الحق، کامران غلام، کاشف علی، خرم شہزاد، محمد علی، محمد ہریرہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر، بیٹر )، نعمان علی، روحیل نذیر (وکٹ کیپر، بیٹر )، ساجد خان، اور سلمان علی آغا۔