اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

سیما حیدر اور سچن نے نومولود بیٹی کا نام رکھ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سے اپنے چار بچوں سمیت نیپال کے راستے بھارت فرار ہونے والی سیما حیدر اور ان کے بھارتی شوہر سچن نے نومولود بیٹی کا نام رکھ دیا۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سیما حیدر اور سچن نے نومولود بیٹی کا نام ’میرا‘ رکھا ہے۔ میرا دراصل بھگوان کرشن کی عقیدت مند تھی اور چونکہ سیما حیدر بھی ان کی بڑی مرید ہیں تو لہٰذا جوڑے اس نام کا انتخاب کیا۔

سوشل میڈیا پر سیما حیدر کی نومولود بیٹی کو اٹھائے ہوئے تصاویر گردش کر رہی ہیں، گھر والوں نے میرا کا گھر پر خوشی سے استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سیما حیدر کا اپنے یوٹیوب چینلز اور آمدن سے متعلق حیران کن دعویٰ

چار بچوں کی ماں سیما حیدر اور سچن کی دوستی آن لائن ویڈیو گیم کے ذریعے ہوئی تھی۔ 2023 میں پاکستانی خاتون سچن کے ساتھ رہنے کیلیے اپنے بچوں سمیت نیپال کے راستے غیر قانونی طور پر بھارت میں ہوئی تھیں۔

میاں بیوی کو جولائی 2023 میں گرفتار کیا گیا تھا لیکن بعد میں انہیں ضمانت مل گئی تھی۔ اس سال کے شروع میں خاتون کے پہلے شوہر غلام حیدر نے بھارتی حکومت سے بچوں سے ملنے اور حوالگی کا مطالبہ کیا تھا۔

سچن سے بیٹی کی پیدائش پر غلام حیدر نے سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ گزشتہ روز انہوں نے ویڈیو بیان میں لڑکی کی پیدائش کو ناجائز قرار دیا اور اہلیہ پر قانونی اور مذہبی اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام لگایا۔

غلام حیدر نے بھارتی حکومت سے اپیل کی کہ سیما کے خلاف کارروائی کی جائے، انہوں نے نے سچن سے اہلیہ کی شادی کی قانونی حیثیت پر بھی سوال اٹھایا۔

ان کا کہنا تھا کہ سیما نے دوبارہ شادی کرنے سے قبل مجھ سے باضابطہ طور پر طلاق نہیں لی لہٰذا سچن کے ساتھ اس کے موجودہ تعلقات غیر قانونی اور ناجائز ہیں۔

’وہ جہاں چاہے رہ سکتی ہیں لیکن میرے چار بچوں کو میرے حوالے کیا جائے۔ دو سال سے اپنے بچوں سے الگ ہوں۔‘

خاتون کے پاکستانی شوہر نے اہلیہ کے خلاف قانونی جنگ جاری رکھنے کے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے بچوں کے ساتھ دوبارہ ملنے کیلیے ہر ممکن راستہ اختیار کروں گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں