شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سحر خان نے ہراسانی کے واقعات کے پیش نظر اپنی حفاظت کے لیے ’ٹیزر‘ خرید لیا۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام ریل پر ایک پوسٹ میں اداکارہ سحر خان نے کہا کہ ان دنوں ہراسانی کے واقعات بہت بڑھ چکے ہیں اس لیے وہ تمام لڑکیوں پر زور دیتی ہیں کہ وہ اپنی حفاظت کے معاملے پر سنجیدگی دکھائیں۔
انہوں نے کہا کہ اپنے دفاع کے لیے ٹیزر خریدا ہے، لڑکیاں بھی ٹیزر یا کوئی اور ایسا آلہ اپنے ساتھ رکھیں جس کی وجہ سے آپ خود کو محفوظ سمجھیں۔
سحر خان کا کہنا تھا کہ یہ مناسب قیمت میں آن لائن بھی مل جاتا ہے۔
اداکارہ نےکا کہنا تھا کہ میں اپنی بہنوں کو بھی یہ کہا ہے اور آپ لوگوں کو بھی یہی کہہ رہی ہوں کہ اپنی حفاظت کا خیال رکھیں، یاد رکھیں ایسے لوگ بزدل ہوتے ہیں، ہمیں اپنے تحفظ کے لیے تیار رہنا چاہیے۔
انہوں نے اپنی دوسری ریل میں ٹیزر کی تصویر بھی شیئر کی۔
واضح رہے کہ ٹَیزر ایک ایسا آلہ ہے جو کہ عموماً خواتین اپنے دفاع کے لیے رکھتی ہیں، یہ آلہ تیز کرنٹ کے شاک سے مجرموں کو قریب آنے سے باز رکھتا ہے۔ اسے اکثر مغربی ممالک کی پولیس بھی مجرموں کو قابو کرنے کے لیے استعمال کرتی ہے۔