اشتہار

سحری کا وقت ختم ہوگیا!! اعلان کے ساتھ مؤذن کی زندگی بھی ختم

اشتہار

حیرت انگیز

قاہرہ : مصر میں سحری کے اختتامی وقت کا اعلان کرنے والے مؤذن کی زندگی بھی اسی اعلان کے ساتھ ختم ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق مصری بحیرہ گورنری کے شہر دمنہور میں واقع ایک تاریخی الحبشی مسجد کے مشہور و معروف موذن طہٰ صنیدق نے قابل رشک حالت میں جان دے دی۔

مؤذن طہٰ صنیدق فجر کی اذان دینے کے لیے کھڑے ہوئے اور لاؤڈ اسپیکر پر سحری کے وقت کے ختم ہونے کا اعلان کیا۔

- Advertisement -

مسجد الحبشی

انہوں نے اہل محلہ کو آگاہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ سحری کا وقت ختم ہوگیا ہے لہٰذا پانی چھوڑ دو اور روزے کی نیت کرلو۔ یہ کہتے ہی مکمل خاموشی چھا گئی لوگ سمجھے کہ اب اذان شروع ہوجائے گی لیکن ایسا نہ ہوا۔

مسجد میں موجود لوگوں نے بھی جب اس بات کو محسوس کیا تو دوڑے ہوئے وہاں گئے اور دیکھا کہ مؤذن طہٰ صنیدق بے ہوش کوکر فرش پر گرے ہوئے ہیں، بعد ازاں معلوم ہوا کہ ان کا انتقال ہوچکا ہے۔

طہ صنیدق کے اہل خانہ اور شناسا افراد نے فجر کی اذان کے دوران مسجد میں ان کی موت کو ایک اچھے انجام کی علامت قرار دیا ہے۔ ان کی موت کی اطلاع سن کر شہر کی فضا سوگوار ہوگئی۔

الحبشی مسجد کے امام شیخ رمضان عبدالحفیظ کے مطابق مرحوم طہٰ صنیدق 50 سال سے تاریخی الحبشی مسجد کے مؤذن تھے۔

اس سے قبل ان کے بڑے بھائی اسماعیل بھی اسی مسجد میں جمعہ کی نماز کے لیے مسجد کی صفائی کرتے اور نماز کی تیاری کے کام کرنے کے دوران چل بسے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں