ہفتہ, جون 29, 2024
اشتہار

سہواگ نے بی سی سی آئی سے بڑی فرمائش کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے سابق کرکٹر وریندر سہواگ نے وزیراعظم مودی کے انڈیا کو بھارت کا نام دینے کے فیصلے سے تقویت پاتے ہوئے بی سی سی آئی سے فرمائش کر دی ہے۔

وریندر سہواگ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اور سیکریٹری بورڈ جے شاہ سے درخواست نما فرمائش کی ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اس ورلڈ کپ میں ہمارے کھلاڑیوں کے سینے پر بھارت کا نام جگمگائے۔

سہواگ نے اپنی ٹویٹ میں مزید لکھا کہ میں ہمیشہ اس بات کا خواہاں رہا ہوں کہ ہمارا ایک ایسا نام ہونا چاہیے جو ہمارے اندر فخر پیدا کرے۔ ہم بھارتیہ ہیں جب کہ انڈیا ہمیں انگریزوں کا دیا نام ہے۔ ہمارے اصل نام ’’بھارت‘‘ کو سرکاری طور پر واپس لانا ابھی باقی ہے۔

- Advertisement -

 

واضح رہے کہ اس سے قبل سابق بھارتی اوپنر نے 2 ستمبر کو پاک بھارت میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہونے پر طنزیہ ٹویٹ کیا تھا جس میں لکھا تھا کہ بارش کے وقت چائے پکوڑے رکھے ہیں ایشیا کپ بھی رکھ دیا۔

 

اس ٹویٹ میں سہواگ نے ہیش ٹیگ ’انڈیا بمقابلہ پاکستان’ کے بجائے ’بھارت بمقابلہ پاکستان’ استعمال کیا تھا جو سب کی توجہ کا مرکز بن گیا تھا اور جب گزشتہ روز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے باضابطہ انڈیا کا نام تبدیل کرکے بھارت رکھنے کے حوالے سے اہم اعلان کیا تو سوشل میڈیا پر یہ تبصرے آنا شروع ہو گئے کیا ملک کا نام تبدیل ہونے کا سہواگ کو پہلے سے پتہ تھا۔

 

جانی براوو نامی ایکس صارف نے وریندر کی پوسٹ کو ری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’انڈیا کا نام بھارت ہونے سے متعلق سب سے پہلے سہواگ کو معلوم تھا۔

Comments

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں