اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

سہون حملہ: شہدا کی تعداد 90 ہوگئی، 343 زخمی، 73 کی حالت نازک

اشتہار

حیرت انگیز

سہون: درگاہ حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے احاطے میں خودکش حملے کے باعث شہید ہونے والے افراد کی تعداد 90 ہوگئی، زخمی 343 ہیں جن میں سے 73 کی حالت نازک ہے جنہیں بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔


دھماکے کی مکمل خبر پڑھیں: درگاہ لعل شہباز قلندر پر خودکش حملہ، 76 افراد شہید، 250 زخمی


 اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کے دوران علاج جاں بحق کے سبب ہلاکتوں میں اضافہ ہوا، جمعرات اور جمعے کی درمیان شب تک ہلاکتوں کی تعداد 76 تھی تاہم جمعے کو مزید سات زخمیوں نے دم توڑا جس کے باعث ہلاکتیں 76 سے بڑھ کر 88 ہوگئیں۔
post-2
زخمیوں کا مختلف اسپتالوں میں علاج جاری ہے تاہم ان میں سے 73 افراد ایسے ہیں جن کی حالت اطمینان بخش نہیں اور انہیں بچانے کے لیے ڈاکٹرز اور طبی عملہ اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

ان بے بس اور جان کنی کے عالم میں تڑپتے ہوئے افراد کے اہل خانہ بھی بے بسی کی تصویر بنے ہوئے سکتے کے عالم میں اسپتالوں کے باہر جمع ہیں اور موبائل فون یا ملاقاتوں میں ایک دوسرے سے اپنے عزیزوں کے لیے دعائے صحت کی اپیلیں کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

lal-post-4-copy

- Advertisement -

سرکاری بیان کے مطابق جاں بحق افراد میں سے 55  سے  زائد کی میتیں لواحقین کے حوالے کردی گئی ہیں بقیہ کی شناخت کا عمل جاری ہے جن کے لیے ڈی این اے سے مدد لی جائے گی، ایسی لاشوں کی تعداد 12 کے قریب ہے۔

یہاں یہ بھی واضح رہے کہ حملے کی ذمہ داری دولت اسلامیہ عراق و شام(داعش) قبول کرچکی ہے۔

post-1

جمعے کو بھی مختلف تحقیقاتی ٹیموں نے درگاہ کا دورہ کیا اور شواہد اکٹھے کیے، وہاں موجود میڈیا کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن راجا عمر خطاب نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں حملہ آور کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔

lal-post-1

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں