جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

بھارتی اداکارہ نے خودکشی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی اداکارہ سیجل شرما نے خودکشی کرلی، اُن کی موت پر ساتھی فنکار اور مداح غم میں مبتلا ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سیجل شرما ممبئی کے میرا روڈ پر واقع فلیٹ میں رہائش پذیر تھیں، یہ گھر انہوں نے اپنی دوست سے کرائے پر حاصل کیا تھا۔

اداکارہ نے جمعے کے روز خودکشی کی، پولیس کے مطابق سیجل نے گلے میں پندھا ڈال کر خودکشی کی، اُن کی لاش کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کی۔

پولیس کے مطابق اداکارہ نے موت سے قبل ایک تحریر لکھی جس پر انہوں نے لکھا کہ وہ ذاتی مسائل سے تنگ آکر انتہائی قدم اٹھانے جارہی ہیں۔ اُن کی موت کا ذمہ دار کسی کو بھی قرار نہ دیا جائے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سیجل شرما اودھے پور کی رہائشی تھیں، وہ 2017 میں ممبئی آئیں اور ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا۔ اداکارہ نے بھارتی ڈرامے دل تو ہیپی ہے جی سے ڈیبیو کیا اور دو سال میں بہت ساری کامیابیاں حاصل کیں۔ انہوں نے ویب سیریز آزاد پرندے میں بھی مرکزی کردار ادا کیا۔

ساتھی فنکار سیجل کی موت پر افسردہ ہیں اور وہ اس خبر پر یقین نہیں کررہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں