پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

سلینا گومز کا کیریئر کو خیرباد کہنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

نیو یارک: عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ اور گیت نگار سلینا گومز نے کیریئر کو آئندہ سالوں میں خیرباد کہہ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک ویڈیو پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سلینا گومز نے کہا کہ میں ماں بننے کے بعد کیریئر چھوڑ دوں گی۔

سلینا گومز نے کہا کہ اب بہت تھگ گئی ہوں، خواہش ہے کہ اب شادی کر لوں اور ماں بنوں، زندگی کو فلاحی کاموں میں وقف کروں گی۔

مزید پڑھیں: سلینا گومز نے مشکلات سے تنگ آکر بڑا فیصلہ کرلیا

گلوکارہ کی جانب سے کیریئر چھوڑنے کا اعلان نیا نہیں ہے۔ 2021 میں بھی انہوں نے گائیکی کے شعبے کو جلد خیرباد کہہ کا ارادہ کیا تھا۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ لوگ مجھے سنجیدہ نہیں لیتے لہٰذا کیریئر چھوڑ دوں گی، جب لوگ آپ کو سنجیدگی سے نہ لے رہے ہوں تو گلوکاری کرتے رہنا کافی مشکل ہوتا ہے۔

سلینا گومز نے کہا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ دنیا میں بہت سے لوگ ہیں جو میرے میوزک کو پسند کرتے ہیں اور اس کے لیے میں ان کی شکر گزار بھی ہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں