اشتہار

بے گناہوں کا قتل نہیں دیکھ سکتی، سلینا گومز فیصلہ لینے پر مجبور ہوگئیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی گلوکارہ و اداکارہ سیلینا گومز نے غزہ میں بے گناہ بچوں، خواتین اور مردوں کی شہادتوں کو دیکھتے ہوئے بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔

سوشل میڈیا پوسٹ میں سیلینا گومز کا کہنا تھا کہ میں لوگوں کو ظلم اور مصائب سے بچانے کے قابل نہیں ہوں۔ بے گناہوں کو قتل ہوتے دیکھ کر دل دہل جاتا ہے۔ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے اداکارہ نے سوشل میڈیا سے دور رہنے کا اعلان کردیا ہے۔

سلینا گومز نے کہا کہ میں دہشت گردی کی مذمت کرتی ہوں، کسی بھی طبقے یا گروہ سے نفرت کرنا، تشدد کرنا، دہشت زدہ کرنا اور قتل کرنا بھیانک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تمام لوگوں بالخصوص بچوں کو تشدد اور ظلم سے بچانے کی ضرورت ہے۔

- Advertisement -

اُن کا کہنا تھا کہ میں جانتی میری پوسٹ سے کوئی فرق نہیں پڑے گا اور یہی چیز مجھے پریشان کرتی ہے۔ کاش میں دنیا کی بہتری کے لیے کچھ کر سکتی، میں نے کچھ عرصے کے لیے سوشل میڈیا سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے قبل گلوکارہ نے 2021 میں گائیکی کے شعبے کو جلد خیرباد کہنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا، انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ لوگ مجھے سنجیدہ نہیں لیتے، لہٰذا میں کیریئر چھوڑ دوں گی۔

سلینا گومز نے کہا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ دنیا میں بہت سے لوگ ہیں جو میرے میوزک کو پسند کرتے ہیں اور اس کے لیے میں ان کی شکر گزار بھی ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں