نیویارک : امریکی معروف گلوکارہ و اداکارہ سلینا گومز سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک سو تین ملین فالورز کے ساتھ سرفہرست آگئی ہیں۔
چوبیس سالہ پرکشش گلوکارہ سلینا گومز انسٹاگرام پر ہردلعزیز شخصیت بن گئی، انسٹاگرام پر ان کے چاہنے والوں کی تعداد ایک سو تین ملین سے تجاوز کر گئی۔
سال 2016 کی جو پانچ تصاویر سب سے زیادہ لائیک کی گئیں وہ سب کی سب سلینا گومز کی ہی تھیں۔
معروف پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ ترانوے اعشاریہ نو ملین فالوورز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
انسٹاگرام کی دوہزار سولہ کی جاری کردہ رینکنگ میں معروف سنگر آرینہ گرینڈ تیسرے اور بی یونسی چوتھے نمبر پر ہیں، ٹی وی ادکارہ کم کارڈیشین اٹھاسی اعشاریہ دو ملین فالورز کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہیں۔
مزید پڑھیں : سلینا گومز نے فیشن کی دنیا میں نیاکلیکشن متعارف کروادیا
خیال رہے کہ گذشتہ برس سلینا نے انکشاف کیا تھا کہ لوپس نامی ایک پیچیدہ بیماری کی تشخیص ہوئی اور ان کا علاج ہورہا ہے، جس سے جلد اور جسم کا دفاعی نظام بری طرح متاثر ہوتا ہے۔