تازہ ترین

اب بورڈنگ پاس کیسے حاصل کیا جا سکے گا ؟ مسافروں کے لئے اہم خبر آگئی

کراچی : ملک کے 5 بڑے ایئرپورٹس پر مسافروں کی سہولت کے لئے سیلف چیک ان مشینیں فعال کردی گئیں، جس سے بورڈنگ پاس کیلئے طویل قطاروں سے نجات ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق مسافروں کی سہولت کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب س 4سال بعد سیلف چیک ان مشینیں فعال کردی گئیں۔

جدید سیلف چیک ان مشینیں 2019 میں مختلف ائیرپورٹس پر نصب کی گئیں تھی ، جدید سیلف چیک اور ان کیوسکس مشینوں سے مسافروں کو ایئرپورٹ پر بورڈنگ کارڈ کیلئے طویل قطاروں سے نجات ملے گی۔

ملک کے 5بڑے ایئرپورٹس پر مسافروں کی سہولت کے لئے سیلف بورڈنگ کی مشینیں نصب کی گئی ہیں۔

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ سمیت 5بڑے ایئر پورٹس پر 10 سے زائد جدید مشینیں نصب ہیں، جدید مشینیں فرانس سے درآمد کی گئی تھیں۔

اسلام آباد اور پشاور ایئرپورٹس پرسیلف چیک ان کیوسکس مشینیں نے کام شروع کردیا، اسلا م آباد ایئرپورٹ پراندرون ملک جانیوالے مسافروں کو سہولت میسر ہے۔

جدید مشینوں کے نصب ہونے سے مسافر اپنا بورڈنگ پاس خود کار طریقہ سے حاصل کر سکیں گے۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بتایا کہ ہینڈ کیری بیگجز کے حامل مسافر کو استفادہ ہوگا، پی آئی اے کے تعاون سے اندرون ملک جانیوالی پروازوں کے مسافر سیلف بورڈنگ کارڈ سے استعفادہ حاصل کررہے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سیلف چیک ان مشینوں سے مسافروں کو لمبی قطاروں میں نہیں لگنا پڑے گا اور ان کے وقت کی بچت ہوگی۔

ترجمان سول ایوی ایشن نے مزید کہا کہ سیلف چیک ان سے ایئرلائن کاونٹر پر قطاروں میں کمی واقع ہوگی اور دیگر اندرون ملک جانیوالی ایئرلائن بغیر سامان کے مسافروں کو یہ سہولت استعمال کرنے کی ترغیب دے سکتی ہے۔

سول ایوی ایشن نے ہدایت کی تمام دیگر ایئر لائنز بھی خود کار چیک ان سسٹم کو استعمال کرتے ہوئے اپنے اپنے نیٹ ورکس سے فوری منسلک کریں۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں