منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

سیلفی کے جنون نے خاتون کو نہر میں گرادیا، ویڈیو منظر عام پر

اشتہار

حیرت انگیز

نلگنڈہ: سیلفی لینے کے شوقین افراد کی دنیا میں کمی نہیں مگر بعض افراد تو اس جنون میں اس حد تک آگے نکل جاتے ہیں کہ انہیں اپنی زندگی سے بھی ہاتھ دھونا پڑ جاتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیلفی کا شوق ایک خاتون کی جان پر بن آیا، ریاست تلنگانہ ضلع نلگنڈہ کے ویمولہ پلی منڈل میں ایک خاتون پل پر سیلفی لے رہی تھی کہ اچانک اس کا پاؤں پھسل گیا۔

پاؤں پھسلنے کے سبب خاتون نہر میں گر پڑی، خاتون کی قسمت اچھی تھی کہ وہاں موجود افراد نے بروقت پھرتی دکھاتے ہوئے رسیوں کی مدد سے اس کی جان بچائی۔

- Advertisement -

اس سے قبل بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے سیاحتی مقام بورنے گھاٹ میں ایک لڑکی کھائی کے نزدیک سیلفی لیتے ہوئے 100فٹ گہری کھائی میں گر گئی تھی۔

گرلز ہاسٹل کے واش روم میں خفیہ کیمروں سے سینکڑوں ویڈیوز بنانے کا انکشاف

اس موقع پر فوری طور پر ریسکیو کا کا م شروع کیا گیا اور ہوم گارڈ اور مقامی افراد کی مدد سے لڑکی کو باہر نکالنے میں کامیابی حاصل کی گئی اور اسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں