تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سیلمان شہباز کی حفاظتی ضمانت کیلیے دائر درخواست سماعت کیلیے مقرر

وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحب زادے سلیمان شہباز کی خفاظتی ضمانت کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست پر سماعت کل مقرر کر دی۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق سماعت کریں گے۔

سلیمان شہباز نے وکیل امجد پرویز کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں 2 ہفتے کی حفاظتی ضمانت دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کا پاکستان واپس آنے کا فیصلہ

دوسری جانب سلیمان شہباز برطانیہ سے پاکستان کے لیے روانہ ہوگئے۔ وہ اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کے بعد پاکستان پہنچیں گے۔

سلیمان شہباز 2018 میں نیب مقدمات کے بعد برطانیہ چلے گئے تھے۔ وہ والد شہباز شریف اور بھائی حمزہ شہباز کے ساتھ کئی مقدمات میں نامزد ہیں۔

Comments

- Advertisement -