پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

چیئرمین سینیٹ کیلئے جوڑ توڑ، آصف زرداری آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پیپلز پارٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے عددی برتری حاصل کیلئے سرگرم ہیں ، آصف زرداری مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلئے آج ان کے گھرجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن اور پی پی میں چیئرمین سینیٹ کیلئے کھینچا تانی جاری ہے، دونوں جماعتوں اپنا چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ لانے کیلئے جوڑ توڑ میں مصروف ہیں۔

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے چیئرمین سینیٹ کے لئے جوڑ توڑ شروع کردی ہے ، اسی سلسلے میں آصف زرداری آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے، پی پی کا اعلیٰ سطح وفد بھی آصف زرداری کے ہمراہ ہوگا۔

ملاقات میں چیئرمن، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب پرمشاورت ہوگی اور آصف زرداری فضل الرحمان سے چیئرمین سینیٹ کیلئے حمایت مانگیں گے۔

دوسری جانب آصف زرداری فاٹا کے آزاد ارکان سینیٹ کے اعزازمیں عشائیہ بھی دینگے، جس میں فاٹا ارکان کی جانب سے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان متوقع ہے۔

گذشتہ روز  قیوم سومرو اور سلیم مانڈوی والانے منگل کو فاٹا ارکان سے ملاقات کی تھی، ملاقات کے بعد قیوم سومرو نے فاٹا ارکان کی حمایت حاصل ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

خیال رہے کہ چئیرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے ن لیگ کو انیس اور پیپلزپارٹی کو تینتیس ووٹ درکار ہیں، نمبر گیم کا جائزہ لیں تو مسلم لیگ ن کی پوزیشن مستحکم ہے۔

واضح رہے کہ تین مارچ کو سینیٹ کی 52 نشتوں پر نمائندے منتخب کرنے کے لیے چاروں صوبائی اور قومی اسمبلی میں ووٹنگ کا عمل منعقد کیا گیا جس میں اراکین اسمبلی نے حق رائے دہی استعمال کیا۔

سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ امیدواروں نے پنجاب سے 11، اسلام آباد سے 2 اور خیبرپختونخواہ سے 2 نشتیں حاصل کر کے واضح برتری حاصل کی علاوہ ازیں پیپلزپارٹی دوڑ میں 12 نشتیں اپنے نام کرکے دوسرے نمبر پر رہی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں