تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

انتھونی بلنکن نئے امریکی وزیر خارجہ بن گئے

امریکی سینیٹ نے انتھونی بلنکن کی بطور سیکریٹری خارجہ تعیناتی کی منظوری دیدی۔

امریکی میڈیا کے مطابق سینیٹ میں انتھونی بلنکن کےحق میں 78 اور مخالفت میں 22 ووٹ پڑے ہیں۔ انتھونی بلنکن اوباما دور میں نائب امریکی سیکریٹری خارجہ بھی رہ چکےہیں۔

ٹونی بلنکن مسئلہ کشمیر کے حوالے سے جوبائیڈن کی پالیسی واضح کر چکے ہیں۔ انہوں نے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جوبائیڈن اگر آئندہ انتخابات کے بعد اقتدار میں آئے تو بھارت کےحوالے سے ہماری پالیسی واضح ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیرمیں جدوجہدِ آزادی پر کریک ڈاؤن پر شدید تشویش ہے، کشمیر میں آزادی اظہار کی صورتحال بھی قابل تشویش ہے، ہمیں بھارت کے متنازعہ شہریت بل پر بھی شدید تحفظات ہیں۔

جوبائیڈن کی صدارت میں امریکی سیاست کی نئی تاریخ رقم ہوگئی ہے، نومنتخب صدر کی ٹیم میں خواتین کو بھرپور نمائندگی دی گئی ہے جب کہ پہلی بار افریقی نژاد سابق فوجی افسر کو وزیر دفاع مقرر کیا گیا ہے۔

نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے سابق جنرل لائیڈآسٹن کو سیکریٹری دفاع نامزد کیا تھا اور سینیٹ نے ان کی تقرری کی منظوری دے دی ہے

ابق جنرل لائیڈآسٹن امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیاہ فام وزیر دفاع ہوں گے۔لائیڈآسٹن عراق میں امریکی فوج کے سربراہ تھے اور 2016 میں ریٹائرڈ ہوئے تھے۔

ریٹائرڈ فور اسٹار آرمی جنرل کو عہدہ سنبھالنے کے لئے سینیٹ کی منظوری حاصل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، سینیٹ کی منظوری کے بعد اب سابق جنرل لائیڈآسٹن امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیاہ فام پیٹناگون چیف ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

جینیٹ یلن وزیر خزانہ اور ایورل ہینز کو ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس نامزد کیا گیا ہے، سفارت کاری کا 35 سالہ تجربہ رکھنے والی لنڈا تھامس گرین فیلڈ کو اقوامِ متحدہ میں امریکا کی سفیر نامزد کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -