اسلام آباد : سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے سینیٹ الیکشن میں جنرل نشست پرکاغذات نامزدگی واپس لے لیے، اب وہ ٹیکنوکریٹ کی نشست سے سینیٹ انتخابات میں حصہ لیں گے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے سینیٹ الیکشن میں جنرل نشست پرکاغذات نامزدگی واپس لےلیے، اب وہ ٹیکنوکریٹ کی نشست سے سینیٹ انتخابات میں حصہ لیں گے۔
اسحاق ڈار نے جنرل اور ٹیکنوکریٹ کی نشست پرکاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔
سینیٹ الیکشن کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آج آخری روز ہے اور شام 4 بجے تک امیدوار اپنے کاغذات واپس لے سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ رواں ہفتے 12 فروری کوالیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لیے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے تھے۔
اسحاق ڈارکوسینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت
یاد رہے کہ دو روز قبل لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دیتے ہوئے ریٹرننگ افسر کا اسحاق ڈار کے خلاف دیا گیا فیصلہ کالعدم قراردیا تھا ۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں