The news is by your side.

Advertisement

حکومتی اتحاد کو شکست: میرصادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ، سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیئرمین منتخب

 اسلام آباد: سینیٹ انتخابات میں میر صادق سنجرانی 57 ووٹ لے کر چیئرمین اور سلیم مانڈوی والا 54 ووٹ لے کر ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوگئے۔ نو منتخب چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین نے اپنوں عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات میں حکومتی اتحاد کو شکست سامنا کرنا پڑا۔ چیئرمین کی نشست پر اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار صادق سنجرانی کے مقابلے میں راجا ظفر الحق 46 ووٹ لے سکے۔ ڈپٹی چیئرمین کی سیٹ پر سلیم کاکٹر نے 44 ووٹ حاصل کیے۔

سینیٹ الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کے اتحاد کی جانب سے راجا ظفر الحق چیئرمین، عثمان کاکڑ ڈپٹی چیئرمین، جبکہ اپوزیشن اتحاد کی جانب سے صادق سنجرانی کو چیئرمین اور سلیم مانڈوی والا کو ڈپٹی چیئرمین کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

 ایوان بالا کے کل 104 اراکین میں سے پاکستان مسلم لیگ ن اپنے 33 سینیٹرز کے ساتھ  سرفہرست تھی۔ پیپلز پارٹی کے پاس 20 اور پی ٹی آئی کے پاس 13 سینیٹرز تھے۔ ابتدا میں کانٹے کے مقابلے کی توقع کی جارہی تھی، تجزیہ کاروں کا خیال تھا کہ فرق دو یا تین ووٹوں کا ہوگا، مگر اپوزیشن اتحاد کے چیئرمین کے امیدوار نے گیارہ ووٹوں کے فرق سے حکومتی اتحاد کے امیدوار کو غیر متوقع شکست دی۔


میرصادق سنجرانی : شکایات سیل کے سربراہ سے چیئرمین سینیٹ تک


اس حوالے سے ابتداء میں ذرائع دعویٰ کر رہے تھے کہ اتحادیوں کے 14 سینیٹرز، مسلم لیگ فنکشنل ایک اور فاٹا کا ایک آزاد سینیٹر بھی مسلم لیگ ن کی ٹیم میں شامل ہے جس کے بعد سینیٹ میں نمبرز گیم کے چارٹ پر مسلم لیگ ن اور حامیوں نے 49 ووٹ پکے کرلیے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی نے بھی مسلم لیگ کی حمایت کا اعلان کیا، البتہ حتمی نتائج سامنے آنے کے بعد یہ دعوے کو غلط ثابت کیا۔

دوسری طرف پاکستان پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف اور بلوچستان کے آزاد سینیٹرز سے اتحاد بنایا، سینیٹ میں پیپلز پارٹی کے 20، تحریک انصاف کے 13، بلوچستان کے 6 اور فاٹا کے 8 آزاد سینیٹر اپوزیشن ٹیم کا حصہ بنے تھے۔

ایم کیو ایم نے بھی اپوزیشن اتحاد کے چیئرمین سینیٹ کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد اپوزیشن اتحاد میں شامل جماعتوں کے سینیٹرز کی تعداد 53 ہوگئی تھی لیکن اپوزیشن اتحاد کو توقع سے زیادہ ووٹ ملے۔

  پولنگ کے دوران چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے کیا گیا، بعد ااں ڈپٹی چیئرمین کے لیے پولنگ ہوئی جس میں پیپلز پارٹی کے امیدوارسلیم مانڈوی والا نے 54 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں