تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

اپوزیشن کی جانب سے پیسہ اور لالچ کے باوجود سینیٹ الیکشن میں کامیاب ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں سینیٹ الیکشن جیتنے کیلئےہر حربہ استعمال کررہی ہیں لیکن اپوزیشن کی جانب سے پیسہ اور لالچ کے باوجود سینیٹ الیکشن میں کامیاب ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور مشیر خزانہ حفیظ شیخ بھی موجود تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے ارکان پنجاب اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عوامی نمائندوں کی جانب سے اٹھائےگئے عوامی مسائل حل کریں گے،پہلی بارپسماندہ علاقوں کو زیادہ ترقیاتی منصوبے دیئےجارہے ہیں، ہماری حکومت کی ترجیح عام آدمی اور پسماندہ علاقے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں سینیٹ الیکشن جیتنے کیلئےہر حربہ استعمال کررہی ہیں، میں اسی لیے شفاف انتخابات کےلیے اوپن ووٹنگ کا حامی تھا، اراکین سے رابطے ہورہے ہیں مگر ہم متحد ہیں، اپوزیشن کی جانب سے پیسہ اور لالچ کے باوجود سینیٹ الیکشن میں کامیاب ہوں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم نے حکومتی اور اتحادی ارکان اسمبلی کو آج ظہرانے پر بلا لیا ہے ، ارکان اسمبلی کو وزیراعظم ہاؤس میں ظہرانہ دیا جائے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اراکین کوسینیٹ پولنگ ڈے پر حاضری یقینی کی ہدایت کی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے ارکان کو ظہرانے میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

Comments

- Advertisement -