اسلام آباد : پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید اور رہنما زلفی بخاری نے سینیٹ کے کاغذات مسترد کرنےکافیصلہ الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رکن صنم جاوید نےسینیٹ کے کاغذات مسترد کرنےکافیصلہ الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کر دیا۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن نےصنم جاوید کے کاغذات حقائق کے برعکس مسترد کیے، صنم جاویدپر اعتراض عائد کیا گیا کہ کاغذات میں پلاٹ ظاہر نہیں کیا۔
درخواست میں کہنا تھا کہ صنم جاوید کےپاس ایسا کوئی پلاٹ نہیں ہے، استدعا ہے کہ ایپلیٹ ٹریبونل صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی منظور کرنےکا حکم دے۔
دوسری جانب زلفی بخاری نے سینیٹ کیلئےکاغذات مسترد کرنےکا فیصلہ الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کردیا۔
جس مین کہا کہ الیکشن کمیشن نے زلفی بخاری نے حقائق کے برعکس مسترد کیے، زلفی بخاری دہری شہریت چھوڑ چکے ہیں اور زلفی بخاری قانون اور آئین پر یقین رکھتے ہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ زلفی بخاری کے کاغذات نامزدگی کو منظور کیا جائے۔