ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

سینیٹ انتخابات، الیکشن کمیشن نے ایپلٹ ٹریبونلز تشکیل دیدیے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سینیٹ انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے ایپلٹ ٹریبونلز تشکیل دے دیے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد کی نشستوں کے لیے جسٹس ثمن رفت ٹریبونل جج تعینات کی گئی ہیں۔

جسٹس شاہد بلال حسن کو پنجاب کے لیے ایپلٹ ٹریبنول جج تعینات کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

اسی طرح جسٹس احسن اقبال چوہدری کو سندھ کے لیے ایپلٹ ٹریبنول بنایا گیا ہے، جسٹس شکیل احمد کو خیبرپختونخوا کے لیے اییپلٹ ٹریبنول جج تعینات کیا گیا ہے۔

جسٹس اعجاز سواتی اور جسٹس نذیر احمد بلوچستان کے لیے ایپلٹ ٹریبونل مقرر کیے گئے ہیں۔

خیال رہے سینیٹ کی اڑتالیس نشستوں پرانتخابات دواپریل کو ہوں گے، امیداروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جاچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں