13 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

سینیٹ انتخابات: کئی بڑے رہنما ٹکٹ حاصل کرنے میں ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سینیٹ انتخابات میں کئی بڑے نام ٹکٹ حاصل کرنےمیں ناکام رہے ، جن میں پی پی کے رضا ربانی، مولا بخش ،رخسانہ زبیری اور ن لیگ کے مشاہد حسین سید اور آصف کرمانی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کے امیدواروں میں کئی نئے اور پرانے نام تو سامنے آگئے مگر بڑی جماعتوں میں کئی بڑے نام ٹکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

مسلم لیگ ن سے مشاہد حسین سید، آصف کرمانی اورحافظ عبدالکریم ٹکٹ سے محروم رہ گئے جبکہ پیپلزپارٹی سے رضا ربانی، مولابخش چانڈیو اور رخسانہ زبیری ٹکٹ کی ریس سے باہر ہوگئیں۔

- Advertisement -

پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر شہزاد وسیم بھی ٹکٹ حاصل نہ کرسکے اور ولید اقبال بھی آؤٹ ہوگئے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی ، سابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑاور فیصل واوڈا آزاد حیثیت سے میدان میں ہیں۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب مسلم لیگ ن سے سینیٹ کا الیکشن لڑیں گے جبکہ اے این پی کےایمل ولی خان بلوچستان سے سینیٹ کی نشست کےامیدوار ہیں۔

خیال رہے سینیٹ کی اڑتالیس نشستوں پرانتخابات دواپریل کو ہوں گے، امیداروں کے کاغزات نامزدگی جمع ہوچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں