جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

سینیٹ انتخابات: بلوچستان سے حصہ لینے والے امیدواروں کی فہرست جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان سے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی فہرست جاری کردی گئی، صوبے سے الیکشن میں 36 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان سے سینیٹ انتخابات میں 36امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ سینیٹ کی 7 عمومی نشستوں پر18 امیدوار مد مقابل ہیں۔ ٹیکنوکریٹ کی 2 نشستوں پر4 جبکہ خواتین کی 2 نشستوں پر 9امیدوار میدان میں ہیں۔

الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ اقلیت کی ایک نشست پر 5 امیدواروں میں مقابلہ متوقع ہے۔

بلوچستان سے سینیٹ انتخابات کے لیے41امیداوروں نے کاغذات جمع کرائے۔ ٹیکنو کریٹ کی 4اور ایک عمومی نشت پر کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے۔ کل تک کاغذات نامزدگی واپس لیےجاسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ سینیٹ انتخابات کے لیے 3 مارچ کوچاروں صوبائی اور قومی اسمبلی میں پولنگ ہوگی ،پولنگ کا عمل صبح 9 سے لے کر شام 5 تک جاری رہے گا۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن میں سینیٹ الیکشن کیلئے امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست آج آویزاں کی جائے گی، امیدوار کل تک کاغذات نامزدگی واپس لےسکیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں