ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

سینیٹ انتخابات: پیپلزپارٹی کا ن لیگ کی سپورٹ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پیپلزپارٹی نے سینیٹ انتخابات میں ٹیکنوکریٹ، خواتین اور اقلیتی نشستوں پر ن لیگ کی سپورٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا کہ پیپلزپارٹی ان نشستوں پر مسلم لیگ ن کو سپورٹ کرے گی جب کہ پیپلزپارٹی اپنی امیدوار فائزہ ملک کو ریٹائرڈ کرنے کا اعلان کرتی ہے۔

ندیم افضل چن نے کہا کہ ہمارے ووٹ کم تھے ہارس ٹریڈنگ کے الزامات لگتے اس لیے فیصلہ کیا۔

- Advertisement -

آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے والے فیصل واوڈا سے متعلق انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا کا اصل حامی کون ہے سب جانتے ہیں وہ خود جانتے ہیں ان کی سپورٹ کون ہے سارا زمانہ جانتا ہے۔

سندھ سینیٹ انتخابات میں آزادامیدوار فیصل واوڈا کو پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم مشترکہ طور پر ووٹ دیں گے۔

فیصل واوڈا جنرل نشست پر سندھ سے سینیٹر منتخب ہوں گے۔ پیپلزپارٹی جنرل نشست کے ایک امیدوار سرفراز راجڑ کی قربانی دے گی۔ پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم اراکین سندھ اسمبلی کے ووٹ سے فیصل واوڈا سینیٹر منتخب ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں