پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

‘گیارہ فروری سے گیارہ مارچ تک سینیٹ انتخابات کرانے کا اختیار ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ گیارہ فروری سے گیارہ مارچ تک سینیٹ انتخابات کرانے کا اختیار ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن کا قانون موجود ہے انتخابات کیلئےالیکشن کمیشن کے پاس تیس دن ہوتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق گیارہ مارچ کو سینیٹ کے نصف ارکان ریٹائرڈ ہوجائیں گے اور بارہ مارچ کو چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب اور حلف ہونا ہے۔

حکومت نے فروری میں سینیٹ الیکشن اور اوپن بیلٹ کیلئے سپریم کورٹ سے رہنمائی لینے کا اعلان کر رکھا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں وفاقی حکومت نے سینیٹ انتخابات کیلئےسپریم کورٹ سے رجوع کرنےکا فیصلہ کیا۔

کابینہ نے فیصلہ کیا کہ آرٹیکل 186 کے تحت سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کیا جائے گا اور حکومت آئین کے تحت سپریم کورٹ سے رائےطلب کرےگی۔

حکومت سپریم کورٹ فیصلےکی روشنی میں ترمیم کےبغیر الیکشن کروا سکےگی۔ آئینی ترمیم کے بغیر الیکشن شوآف ہینڈکےذریعےفروری میں منعقد ہوں گے۔

اہم ترین

زاہد مشوانی
زاہد مشوانی
زاہد حسین مشوانی اے آر وائی نیوز کے سینئیر صحافی ہیں ،پارلیمنٹ ،انتخابات ،الیکشن کمیشن آف پاکستان کے علاوہ مذہبی اور سیاسی امور پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں