اشتہار

سینیٹر  اعظم سواتی کو آج پھر عدالت میں پیش کیا جائے گا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سینیٹر اعظم سواتی کو آج سینئر سول جج محمد شبیر کی عدالت میں پیش کیا جائے گا، گزشتہ روز ڈیوٹی مجسٹریٹ نےمزید ایک دن کے جسمانی ریمانڈ پرایف آئی اے کےحوالے کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں اعظم سواتی کیخلاف کیس کی سماعت ہوگی۔

سینئر سول جج محمد شبیر سماعت کریں گے، اعظم سواتی کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر آج پھر عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

- Advertisement -

اعظم سواتی کی پیشی کا معاملہ بابر اعوان عدالت پہنچ گئے ہیں۔

گزشتہ روز ڈیوٹی مجسٹریٹ نے سینیٹراعظم سواتی کو مزید ایک دن کے جسمانی ریمانڈ پرایف آئی اے کےحوالے کیا تھا۔

پراسیکیوٹر کی جانب سے 14 دن ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی، تاہم مجسٹریٹ نے صرف ایک دن کا ریمانڈ منظور کیا تھا۔

عدالت کے باہر سینیٹر اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ اور ڈی جی ایف آئی اے میرے ملزمان ہیں، ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ کے عملے پر بھی کیس کروں گا۔

وکیل بابر اعوان نے بھئی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پراسیکیوٹر کے مطابق یہ ڈیفیمیشن کا کیس ہے، ایف آئی اے کے مطابق سینیٹر اعظم سواتی کا ٹوئٹ اکاؤنٹ ریکور کرنا ہے۔

بابر اعوان نے مطالبہ کیا تھا کہ بتایا جائے کہ کس نے اعظم سواتی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں