اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

خود کو قانون کے سامنے پیش کیا لیکن ماروی سرمد نہیں آئیں سینیٹر حمد اللہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: عدالت میں پیشی کے موقع پر سینیٹر حمد اللہ نے کہا کہ میں نے خود کو قانون کو سامنے ہپیش کر دیا ہے،پر معلوم نہیں ماروی سرمد عدالت کیوں نہیں آئیں۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمٰن سے تعلق رکھنے والے سینیٹر حافظ حمد اللہ ماروی سرمد کو ہراساں کرنے کا مقدمے میں اپنی ضمانت کی توسیع کے لیے پیش ہوئے تھے،نجی ٹی وی پروگرام میں ماروی سرمد کے ساتھ نوک جھونک کے بعد ماروی سرمد نے تھانہ کوہسار میں سینیٹر حمد اللہ کے خلاف ہراساں کرنے کا مقدمہ دائر کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق سینیٹر حمد اللہ اپنے خلاف ہراساں کیے جانے مقدمے کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نے خود کو قانون کے سامنے پیش کردیا ہے اور عدالت جب بھی مجھے بلائے گی،میں پیش ہوجاؤں گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ عدالت کی جانب سے طلبی کے باوجود ماروی سرمد عدالت میں کیوں پیش نہیں ہوئیں؟

اس موقع پر عدالت نے سینیٹر حمد اللہ کے وکیل کی جانب سے ضمانت کے لیے جمع کرائی گئی درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے 5 جولائی تک سینیٹر حمد اللہ کی ضمانت میں توسیع کردی۔


ماروی سرمد کی درخواست پرحافظ حمداللہ کیخلاف مقدمہ درج


یا درہے چند روز قبل ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں مشہور سماجی کارکن اور صحافی ماروی سرمد اور جمعیت علمائے اسلام (فضل الرحمن) سے تعلق رکھنے والی سینیٹر حمد اللہ کے درمیان جھڑپ ہو گئی تھی، تلخ کلامی کے بعد ماروی سرمد نے تھانہ کوہسار میں سینیٹر حمد اللہ کے خلاف ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کروایا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں