پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

پریانکا اور کترینہ سے ملاقات کے خواہش مند بھارت جائیں، سینیٹر حمد اللہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام کے سینیٹر حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ ایک طرف بھارت کنٹرول لائن پر ہمارے فوجیوں کو شہید کررہا ہے تو دوسری طرف حکومت نے ملک بھر میں بھارتی فلموں کی نمائش کی اجازت دے دی۔

سینیٹ میں نقطہ اعتراض پر گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمد اللہ نے کہا کہ بھارت ہمارے فوجیوں کو لائن آف کنٹرول پر نشانہ بنا رہا ہے مگر حکومت نے ملک بھر میں بھارتی فلموں کی نمائش کی اجازت دے دی جو سمجھ سے بالاتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستانی فلموں کی نمائش سے حکومت معلوم نہیں کس کے سرمائے کو مضبوط کررہی ہے، سینیٹر حمد اللہ نے کہا کہ اگر کسی کو پریانکا چوپڑا یا کترینہ سے ملنے کا شوق ہے تو وہ بھارت جاکر ملے۔

- Advertisement -

یاد رہے اڑی سیکٹر پر حملے اور مقبوضہ کشمیر میں نہتے لوگوں پر مظالم کے بعد پاکستانی سینما مالکان نے بھارتی فلمیں از خود بند کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ پیمرا نے حکومتی درخواست پر ملک بھر میں فلموں کی نمائش پر پابندی بھی عائد کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں