جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

‘معاملات تقریباً طے ہوچکے ! یہ سال بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا ہے’ بڑا دعویٰ سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سینیٹر کامران مرتضیٰ نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی اور حکومت میں معاملات تقریباً طے ہوچکے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی شاید جلد ہو جائے، یہ سال ان کی رہائی کا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آوور میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پی ٹی آئی اور حکومت میں معاملات تقریباً طے ہوچکے ہیں اور مذاکرات کا فائنل راؤنڈ شروع ہوچکا ہے اور یہ بات طے ہے کہ جوڈیشل کمیشن بن جائے گا۔

کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن بنے گا، اس میں کسی کو نقصان نہیں ہوتا، صرف لوگ مطمئن ہوجائیں گے۔

- Advertisement -

ان کا بتانا تھا کہ مذاکرات کے نتیجے میں سیاسی قیدی بھی رہا ہوجائیں گے اور پی ٹی آئی کے کچھ الیکشن کےحوالے سے مطالبات چھوڑ دیے جائیں گے۔

جے یو آئی کے سینیٹر نے کہا کہ کمیشن بننےسےلوگ 4،6 ماہ کیلئے ٹرک کی بتی کےپیچھے لگ جائیں گے، حکومت اور پی ٹی آئی دونوں ایک دوسرےکوسہولت دےرہےہیں۔

انھوں نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی شاید جلد ہوجائے، یہ سال ان کی رہائی کا ہے۔

کیا عام انتخابات 2026 میں جائیں گے؟ کے سوال پر جے یو آئی کے سینیٹر نے جواب دیا کہ میرا خیال کے 2026 کے آخر میں الیکشن ہوں گے، 6ماہ سے ایک سال کے درمیان الیکشن ہونے چاہئیں۔

انھوں نے بتایا کہ 26ویں ترمیم کااصل مسودہ منظورہوجاتاتوپی ٹی آئی کیلئے بڑی مشکلات ہوتیں ، علی امین کےدل میں کوئی بات تھی تو 26 ویں ترمیم سے پہلے کہنی چاہیے تھی، پی ٹی آئی جب مولانا فضل الرحمان سےملاقات کرتی تھی تو ان کا احسان مانتی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں