اشتہار

’عافیہ صدیقی کو مسلمان ہونے کی سزا دی جا رہی ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

جماعت اسلامی پاکستان کے سینیٹر مشتاق احمد خان کا کہنا ہے کہ امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی بے گناہ ہیں اور انہیں مسلمان ہونے کی سزا دی جا رہی ہے۔

لوئر دیر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ عافیہ صدیقی 20 سال سے امریکا کی قید میں ہیں، پاکستانی حکمرانوں نے امریکا کو عافیہ کی رہائی کیلیے خط تک نہیں لکھا۔

مشتاق احمد خان نے کہا کہ قوم کی بے گناہ بیٹی قید میں ہے حکمرانوں کو کوئی فکر نہیں، عافیہ صدیقی کو امریکی جیل میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

- Advertisement -

اس سے قبل ایک موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشتاق احمد خان نے انکشاف کیا تھا کہ جیل میں عافیہ صدیقی کو قرآن کی بے حرمتی پر مجبور کیا جاتا ہے، یہ بات انہوں نے مجھے ملاقات کے دوران بتائی۔

ان کا کہنا تھا کہ عافیہ صدیقی دنیا کی بدترین اور بدنام زمانہ جیل بہت اذیت میں زندگی گزار رہی ہیں، ان کی رہائی کی چابی واشنگٹن میں نہیں اسلام آباد میں ہے، حکومت آج امریکا سے بات کرے تو دنوں میں وہ رہا ہو جائیں گی۔

سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر عافیہ صدیقی کے کیس میں پیش رفت ہو رہی ہے، اگر حکومت سنجیدہ ہوتی تو 20 سال سے وہ امریکی جیل میں نہ ہوتیں۔

عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کہا تھا کہ مجھے حیرت ہوتی ہے کہ عافیہ سے ہمارے کہنے پر کونسل جنرل ملے، ہمیں اس ملاقات کا احوال نہیں بتایا جا رہا تاہم وزیر اعظم شہباز شریف نے کیس میں فارن آفس کو پیشرفت کی ہدایات کی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں