اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر مصطفیٰ نوازکھوکھر نے شیریں مزاری کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیاسی جبر کی سب سے بری شکل ہے۔
سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے پاکستان میں چیزیں بدلنے والی نہیں، شیریں مزاری میری پڑوسی اورعزیزدوست ہیں، ان کی گرفتاری قابل مذمت اور سیاسی جبر کی سب سے بری شکل ہے۔
پی پی رہنما نے کہا کہ جو لوگ ماضی میں ان چیزوں سے گزرے انہوں اسے برا بھلا کہا ہے، انہوں نے کہا کہ سوال اٹھایا کہ جو ان چیزوں سے ماضی میں گزر چکے وہ اس میں کیوں ملوث ہونگے یا اس پر آنکھیں بند کرینگے۔
یہ بھی پڑھیں: شیریں مزاری کو کیسے گرفتار کیا گیا ؟ فوٹیج سامنے آگئی
Things never seem to change in the land of the pure. Shireen Mazari is my neighbour & a dear friend. Her arrest is deplorable and worst form of political oppression. People who hav gone through it themselves & have cried foul in the past why would they indulge or turn blind eye?
— Mustafa Nawaz Khokhar (@mustafa_nawazk) May 21, 2022
خیال رہے کہ سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو گھر کے باہر سےگرفتار کرلیا گیا ہے ، اسلام آباد پولیس نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شیریں مزاری کیخلاف ڈی جی خان میں اینٹی کرپشن کے تحت مقدمہ درج تھا، انہیں تھانہ کوہسار سے ڈیرہ غازی خان منتقل کردیا گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف نے گرفتاری کیخلاف ملک گیراحتجاج کی کال دے دی ہے۔