بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

مسئلہ کشمیر کے حل تک بھارت سے مذاکرات ممکن نہیں، سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ بلوچستان میں مداخلت کے خاتمے اور مسئلہ کشمیر کے حل تک بھارت سے مذاکرات ممکن نہیں ،تربت میں قتل کئے گئے نوجوانوں کے قاتل حکمران ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں جماعت اسلامی یوتھ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سراج الحق نے کہا کہ بھارت بلوچستان میں مداخلت کرکے یہاں مشرقی پاکستان جیسے حالات پید ا کرنا چاہتا ہے جبکہ حکمران بھارت کے ساتھ تجارت بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں جب تک بلوچستان میں مداخلت بند اور مسئلہ کشمیر حل نہ ہو تب تک بھارت کے ساتھ مذاکرات ناممکن ہیں۔

- Advertisement -

سراج الحق نے تربت میں بیس نوجوانوں کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غلط معاشی پالیسیوں کے باعث نوجوان اپنے ملک سے بھاگنے پر مجبور ہیں، مذکورہ نوجوانوں کے قتل کی ذمہ دار حکومت ہے۔


مزید پڑھیں: بلا تفریق احتساب کے عمل کو تیز تر کیا جائے، سراج الحق


انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو جاگیرداروں اسٹیبلشمنٹ اور نااہل لوگوں نے لوٹا اب آپ نے اسے بچانا ہے، اس موقع پر انہوں نے نوجوانوں سے حلف بھی لیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں